QR CodeQR Code

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سکولوں کے سربراہوں کیخلاف مقدمات درج ہوں گے، ایجوکیشن اتھارٹی

19 Sep 2022 11:10

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے سکول سربراہان کو ہدایات کی گئی ہیں کہ طلبہ و طالبات کو ہر صورت میں ویکسین لگوائیں۔ سی ای او ایجوکیشن کے مطابق کورونا ویکسی نیشن کیلئے لاہور میں 72 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ ویکسی نیشن مہم کی نگرانی اور انسپکشن ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب میں سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں طلبہ و طالبات کو ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے سکول سربراہان کو ہدایات کی گئی ہیں کہ طلبہ و طالبات کو ہر صورت میں ویکسین لگوائیں۔ سی ای او ایجوکیشن کے مطابق کورونا ویکسی نیشن کیلئے لاہور میں 72 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ویکسی نیشن مہم کی نگرانی اور انسپکشن ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں، انسپکشن ٹیموں میں اے ای اوز اور ایم ایز شامل ہیں۔ سی او ایجوکیشن کے مطابق کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے سکول سربراہان کو وارننگ لیٹر جاری ہونگے، وارننگ کے باوجود ویکسی نیشن نہ کروانے سکول سربراہوں کیخلاف ایف آئی آرز درج کروائی جائیں گی۔ یاد رہے کہ لاہور سمیت پنجاب میں امریکی ویکسین فائزر کی ڈوز بچوں کو لگائی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1015091

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015091/کورونا-ویکسین-نہ-لگوانے-والے-سکولوں-کے-سربراہوں-کیخلاف-مقدمات-درج-ہوں-گے-ایجوکیشن-اتھارٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org