0
Monday 19 Sep 2022 18:58

چیف سیکرٹری بلوچستان کی متاثرہ علاقوں میں امراض کی روکتھام کیلئے ہدایات جاری

چیف سیکرٹری بلوچستان کی متاثرہ علاقوں میں امراض کی روکتھام کیلئے ہدایات جاری
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں ملیریا، جلدی بیماری اور ہیضہ جیسے وبائی امراض کی روک تھام کیلئے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے صحت اور پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کی ہدایات جاری کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلابی پانی وبائی امراض کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، وبائی امراض کی روک تھام کے لئے اہم ہے۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ سیلابی پانی کی جلد از جلد نکاسی کو ہر صورت یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ چیف سیکرٹری نے صحت، بلدیات، پی ایچ ای اور آبپاشی کے محکموں کے سیکرٹریز کو فوری طور پر ڈیرہ مراد جمالی پہنچنے کی ہدایت کی۔ اسکے علاوہ انہوں نے ایس ایم بی آر اور پی ڈی ایم اے کو وبائی امراض کی روک تھام کی ادویات اور دیگر مطلوبہ اشیاء متاثرہ علاقوں میں بھجوانے کی ہدایت دی۔
خبر کا کوڈ : 1015172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش