0
Monday 19 Sep 2022 20:18

سیلاب متاثرین کی آڑ میں جرائم پیشہ افراد کو کراچی میں بسایا گیا، ڈاکٹر سلیم حیدر

سیلاب متاثرین کی آڑ میں جرائم پیشہ افراد کو کراچی میں بسایا گیا، ڈاکٹر سلیم حیدر
اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ کراچی میں سیلاب متاثرین کے نام پر جرائم پیشہ افراد کو لاکر آباد کیا جارہا ہے جس سے کراچی کے شہری غیر محفوظ ہوچکے ہیں، یہ جرائم پیشہ افراد سرعام چوری، ڈکیتی، لوٹ مار کی وارداتیں کررہے ہیں، پولیس انہیں گرفتار کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی تعلیم یافتہ لوگوں کا شہر ہے جو زیادہ تر سرکاری ملازمتوں اور تجارت کے شعبے سے وابستہ ہیں، انہیں اب ڈاکوؤں، جرائم پیشہ اور لٹیروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا، جو سندھ کے کچے کے علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے، اب وہی کراچی شہر میں شہریوں کو لوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے یہ بات کہہ رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی کراچی پر قبضہ کرنے کیلئے مختلف طریقہ واردات اختیار کررہی ہے، اس میں ان لٹیروں کو بسانا بھی منصوبے کا حصہ ہے، دوسری طرف ریذیڈنسی ایکٹ میں تبدیلی کرکے سندھ کیے دیہی علاقوں سے لائے جانے والے سندھی النسل افراد کو ڈومیسائل اور پی آر سی بنوانے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ انہیں ڈومیسائل اور پی آر سی بنواکر کراچی کے کوٹہ پر ملازمتیں دی جائیں اور کراچی کے شہری خاص طور پر مہاجر ان نسل پرست حکمرانوں اور ان کے سہولت کاروں کے ہاتھوں غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور کردیئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی کے ڈسٹرکٹس میں کوئی پولیس افسر یا ایس ایچ او مہاجر نہیں ہے، 80 فیصد پولیس افسران دیہی سندھ سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں ایک منصوبے کے تحت یہاں لاکر لگایا گیا ہے، اسی طرح بیوروکریسی اور انتظامیہ میں دو سے چار کے علاوہ کسی کا تعلق کراچی سے نہیں ہے، سب کو باہر سے لاکر لگایا گیا ہے اور وہ کراچی کے مہاجروں اور شہریوں سے جائز کام کے نام پر رشوت لے کر انہیں لوٹ رہے ہیں، اسی طرح دفاتر اور سڑکوں دونوں پر ہی سندھی لٹیروں کا راج ہے۔
خبر کا کوڈ : 1015178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش