QR CodeQR Code

کراچی اور حیدرآباد کے 24 لاکھ بچوں کی کورونا ویکسی نیشن ہوگی، عذرا پیچوہو

19 Sep 2022 20:26

کراچی سے جاری بیان میں وزیر صحت سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ نے صوبے بھر میں 5 سے 12 سال کے بچوں کے لئے کورونا ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، بچوں کو کورونا ویکسی نیشن مہم کا پہلا مرحلہ 24 ستمبر تک جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ بچے اسکول جا رہے ہیں، ان کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے تاکہ وہ محفوظ رہیں، حکومت سندھ نے صوبے بھر میں 5 سے 12 سال کے بچوں کے لئے کورونا ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی سے جاری بیان میں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ بچوں کو کورونا ویکسی نیشن مہم کا پہلا مرحلہ 24 ستمبر تک جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد کے 24 لاکھ بچوں کی کورونا ویکسی نیشن ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 1015180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015180/کراچی-اور-حیدرآباد-کے-24-لاکھ-بچوں-کی-کورونا-ویکسی-نیشن-ہوگی-عذرا-پیچوہو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org