QR CodeQR Code

روندو، زلزلے کے شدید جھٹکے، 6 افراد زخمی

19 Sep 2022 20:37

زلزلے کے بعد پہاڑوں اور نالوں میں سلائیڈنگ کی وجہ سے ہر طرف گرد و غبار پھیل گیا۔ زلزلے کے بعد گلگت سکردو روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد زخمی ہو گئے۔ پیر کی صبح دس بجے کے قریب آنے والے زلزلے کے بعد بلتستان کی تحصیل روندو کے پہاڑوں سے لینڈ سلائیڈنگ شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں شاہراہِ بلتستان پر کئی گاڑیاں بھی زد میں آگئیں۔ زلزلے کے بعد پہاڑوں اور نالوں میں سلائیڈنگ کی وجہ سے ہر طرف گرد و غبار پھیل گیا۔ زلزلے کے بعد گلگت سکردو روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1015181

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015181/روندو-زلزلے-کے-شدید-جھٹکے-6-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org