0
Monday 19 Sep 2022 21:19

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی عمران خان سے اہم ملاقات

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی عمران خان سے اہم ملاقات
اسلام ٹائمز۔ صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان و وزیراعلی خالد خورشید نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اہم ملاقات کی۔ ترجمان وزیر اعلی کے مطابق ملاقات میں وفاقی امپورٹڈ حکومت کیجانب سے غیر قانونی طور پر ججز کی تقرری کے فیصلے اور منتخب گلگت بلتستان اسمبلی و حکومت کے اختیارات پر شب خون مارنے کے عزائم کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
 
ملاقات میں چیرمین عمران خان نے ججز کی تقرری کو اعلی عدلیہ میں چیلنج کرنے کے صوبائی کابینہ کے فیصلے کی مکمل تائید کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جی بی کو اقتصادی، آئینی، انتظامی و سیاسی طور پر بااختیار بنانے کا جو عمل پی ڈی ایم کی امپورٹڈ وفاقی حکومت نے سبوتاژ کیا اس سے وفاق میں پی ٹی آئی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی دوبارہ شروع کرکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1015188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش