QR CodeQR Code

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی عمران خان سے اہم ملاقات

19 Sep 2022 21:19

ترجمان وزیر اعلی کے مطابق ملاقات میں وفاقی امپورٹڈ حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر ججز کی تقرری کے فیصلے اور منتخب گلگت بلتستان اسمبلی و حکومت کے اختیارات پر شب خون مارنے کے عزائم کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان و وزیراعلی خالد خورشید نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اہم ملاقات کی۔ ترجمان وزیر اعلی کے مطابق ملاقات میں وفاقی امپورٹڈ حکومت کیجانب سے غیر قانونی طور پر ججز کی تقرری کے فیصلے اور منتخب گلگت بلتستان اسمبلی و حکومت کے اختیارات پر شب خون مارنے کے عزائم کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

 
ملاقات میں چیرمین عمران خان نے ججز کی تقرری کو اعلی عدلیہ میں چیلنج کرنے کے صوبائی کابینہ کے فیصلے کی مکمل تائید کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جی بی کو اقتصادی، آئینی، انتظامی و سیاسی طور پر بااختیار بنانے کا جو عمل پی ڈی ایم کی امپورٹڈ وفاقی حکومت نے سبوتاژ کیا اس سے وفاق میں پی ٹی آئی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی دوبارہ شروع کرکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1015188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015188/وزیر-اعلی-گلگت-بلتستان-خالد-خورشید-کی-عمران-خان-سے-اہم-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org