QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کا وزیراعلیٰ سندھ سے اسٹریٹ کرائم روکنے کیلئے مربوط حکمت عملی بنانے کا مطالبہ

19 Sep 2022 23:31

ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر خواجہ اظہار الحسن، کامران ٹسوری اور دیگر نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے، جس میں سعید غنی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے، کہا کہ کراچی پولیس چیف کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ مقومی موومنٹ پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائمز روکنے کیلئے مربوط حکمت عملی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز سے متعلق پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے بیان کے سلسلے میں ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر خواجہ اظہار الحسن، کامران ٹسوری اور دیگر نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے، جس میں سعید غنی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے، کہا کہ کراچی پولیس چیف کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد کی جانب سے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پر تشویش کا اظہار کیا گیا، ایم کیو ایم وفد نے اسٹریٹ کرائم کو روکنے کے لیے مربوط حکمت عملی بنانے کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 1015205

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015205/ایم-کیو-کا-وزیراعلی-سندھ-سے-اسٹریٹ-کرائم-روکنے-کیلئے-مربوط-حکمت-عملی-بنانے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org