0
Tuesday 20 Sep 2022 10:10

ایرانی جوہری معاہدے کے کسی نتیجے تک نہ پہنچنے کیوجہ امریکہ کا اندرونی بحران ہے، میخائیل اولیانوف

ایرانی جوہری معاہدے کے کسی نتیجے تک نہ پہنچنے کیوجہ امریکہ کا اندرونی بحران ہے، میخائیل اولیانوف
اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کے سیکرٹری امور خارجہ جوزپ بورل کی جانب سے ایران کے خلاف دوبارہ بے بنیاد الزامات عائد کئے جانے پر ویانا میں روس کے مستقل نمائندے میخائیل اولیانوف نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے کے کسی بھی نتیجے پر نہ پہنچنے کی وجہ، امریکہ کے اندر موجود اس کا اندرونی بحران ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں میخائیل اولیانوف نے لکھا کہ (ایران کیخلاف) الزامات عائد کرنا اور اس پر انگلی اٹھانے کا عمل، گویا ویانا مذاکرات کے بند گلی میں داخل ہونے کی علامت ہی بن گیا ہے! ویانا میں روسی سفیر نے لکھا کہ اگر ایسا ہو (یعنی جوہری مذاکرات اگر بند گلی میں داخل ہو گئے ہوں) تب بھی (ایران سے ہٹ کر) اس کی متعدد دوسری وجوہات ہیں! انہوں نے تہران کے خلاف جوزپ بورل کی الزام تراشی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ سارا ملبہ ایران کی گردن پر ڈالنے کی کوششیں منصفانہ و عادلانہ نہیں کیونکہ جاری مذاکرات، ایک مذاکراتی فریق (امریکہ) کی اندرونی سیاسی صورتحال کے ساتھ حد سے زیادہ وابستہ ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1015253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش