0
Tuesday 20 Sep 2022 10:27

واٹس ایپ گروپ میں عمران خان کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر ڈی جی ہیلتھ سروسز کے پی کے عہدے سے فارغ

واٹس ایپ گروپ میں عمران خان کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر ڈی جی ہیلتھ سروسز کے پی کے عہدے سے فارغ
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ڈی جی پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر صاحب گل کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر صاحب گل 19اگست 2022ء کو ڈی جی پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی تعینات ہوئے تھے، انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کے خاندان سے متعلق توہین آمیز میسج بھیجے اور ‘منیجمنٹ کیڈرایسوسی ایشن‘ کے نام والےگروپ میں میسج کرکے عمران خان کومذہبی وابستگی پر بدنام کیا۔
 
اعلامیے کے مطابق ڈاکٹرصاحب گل نے اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ کی ہدایات کے باوجود گورنمنٹ سرونٹس کنڈکٹ رولز 25، 28 اور 34 اے کی خلاف ورزی کی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 20 کے ڈاکٹر صاحب گُل کو ڈائریکٹوریٹ آف جنرل ہیلتھ سروسز رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے اور پرنسپل پوسٹ گریجویٹ پیرامیڈیکل انسٹیٹیوٹ پشاور ڈاکٹر سعید گُل کو ڈی جی ہیلتھ کی اضافی ذمہ داری تفویض کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1015264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش