QR CodeQR Code

39 ویں عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان پر ہوگی، منہاج القرآن

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالمی میلاد کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے 

20 Sep 2022 18:33

سنٹرل ورکنگ کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں کیلئے 50انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں، آفات سے نجات کیلئے مصطفوی تعلیمات کا فروغ ناگزیر ہے، عالمی میلاد کانفرنس منہاج القرآن کی شناخت بن چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منہاج القرآن کی 39 ویں عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی رات مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہوگی۔ عالمی میلاد کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں علما مشائخ اور مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ اجلاس میں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کیلئے 50 انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں۔ اجلاس میں عالمی میلاد کانفرنس میں ملک بھر کے علماء مشائخ و دیگر علمی، مذہبی شخصیات کو دعوت دینے کیلئے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔

خرم نواز گنڈا پور نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آفات سے نجات کیلئے مصطفوی تعلیمات کا فروغ ناگزیر ہے۔ عالمی میلاد کانفرنس منہاج القرآن کی شناخت بن چکی ہے، عالمی میلاد کانفرنس کے ذریعے سیرت مصطفی ﷺ اور عشق مصطفی ﷺ کا پیغام ہر سال کروڑوں افراد تک جاتا ہے۔ آقائے دو جہاں حضور نبی اکرم ﷺ کے یوم ولادت کی خوشی منانا ہمارے ایمان کے استحکام کی علامت ہے۔ سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، رفیق نجم، سید الطاف حسین شاہ، علامہ امداد اللہ قادری، جواد حامد، علامہ میر آصف اکبر، نوراللہ صدیقی، سدرہ کرامت، عین الحق بغدادی، عبدالرحمن ملک، عارف چودھری، سعید رضا بغدادی، شہزاد رسول، حافظ غلام فرید، عرفان یوسف، سردار عمر دراز، رانا نفیس حسین قادری، آفتاب احمد، کرنل (ر) فضل مہدی، حاجی اسحاق، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1015275

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015275/39-ویں-عالمی-میلاد-کانفرنس-مینار-پاکستان-پر-ہوگی-منہاج-القرآن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org