QR CodeQR Code

جوہر ٹاؤن دھماکہ کیس، 3 ملزمان کیخلاف جیل ٹرائل کا آغاز

20 Sep 2022 13:09

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے جیل میں سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر دیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم کیلئے نوٹس جاری کر دیئے اور مزید سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ جوہر ٹاؤن دھماکہ میں ملوث 3 ملزمان کیخلاف جیل ٹرائل شروع ہو گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے جیل میں سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر دیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم کیلئے نوٹس جاری کر دیئے اور مزید سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

سی ٹی ڈی انسپکٹر خالد ابوبکر نے کیس کا چالان جمع کرا رکھا ہے۔ چالان میں ملزمان کو جوہر ٹاؤن دھماکہ کیس میں گناہ گار قرار دیا گیا ہے۔ ملزمان میں ملزم سمیع الحق، عزیز اکبر اور نوید اختر شامل ہیں۔ اس مقدمے میں پانچ ملزمان کو پہلے ہی سزا موت ہو چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1015286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015286/جوہر-ٹاؤن-دھماکہ-کیس-3-ملزمان-کیخلاف-جیل-ٹرائل-کا-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org