QR CodeQR Code

چہلم کے موقع پر عزاداروں پر بنائے گئے مقدمات فوری ختم کیے جائیں، علامہ وسیم معصومی

20 Sep 2022 15:38

ضلع کچہری میں مومنین کی ضمانتوں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اور بالخصوص ملتان انتظامیہ کی جانب سے بے گناہ عزاداروں پر قائم مقدمات فوری ختم کیے جائیں، پنجاب میں سب سے زیادہ ملتان میں مقدمات قائم ہوئے ہیں حالانکہ ملتان کی عوام نے پرامن انداز میں جلوسوں میں شرکت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا ہے کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع عزاداروں کا پیدل جلوسوں میں شریک ہونا کس قانون کے تحت جرم ہے،؟؟ پنجاب حکومت اور بالخصوص ملتان انتظامیہ کی جانب سے بے گناہ عزاداروں پر قائم مقدمات فوری ختم کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ ملتان میں مقدمات قائم ہوئے ہیں حالانکہ ملتان کی عوام نے پرامن انداز میں جلوسوں میں شرکت کی ہے۔ پنجاب حکومت اور ملتان انتظامیہ اپنے اقدامات پر نظرثانی کریں بصورت احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔ علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا کہ ملک کو آگ و خون میں غلطاں کرنے والوں کو حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ دیے جا رہے ہیں جبکہ محب وطن پاکستانیوں کو تختہ مشق بنایا جا رہا ہے۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عزاداری اور عزاداروں کے خلاف جھوٹے مقدمات فوری طور پر ختم کیے جائیں بصورت دیگر حالات کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 1015312

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015312/چہلم-کے-موقع-پر-عزاداروں-بنائے-گئے-مقدمات-فوری-ختم-کیے-جائیں-علامہ-وسیم-معصومی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org