0
Tuesday 20 Sep 2022 20:27

شاہ فیصل نے دفعہ 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی درخواست کورٹ سے واپس لی

شاہ فیصل نے دفعہ 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی درخواست کورٹ سے واپس لی
اسلام ٹائمز۔ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس میں اپنی بحالی اور بعد ازاں وزارت ثقافت میں ڈپٹی سکریٹری کے طور پر تقرری کے مہینوں بعد شاہ فیصل نے سپریم کورٹ سے آئین کے دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے مرکز کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی اپنی درخواست واپس لے لی۔ شاہ فیصل ان 23 درخواست گزاروں میں شامل تھے، جنہوں نے سپریم کورٹ میں بھارتی حکومت کے اگست 2019ء کے اس آئینی شق کو منسوخ کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا جس نے سابقہ ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دی تھی۔ واضح ہو کہ شاہ فیصل ایک ’آئی اے ایس‘ افسر ہیں۔ انہوں نے آل انڈیا میں ٹاپ کیا تھا، پھر استعفٰی دے کر اپنی سیاسی پارٹی بنائی تھی جو اب تحلیل کر دی گئی ہے اور وہ دوبارہ جاب میں آگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1015336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش