0
Tuesday 20 Sep 2022 21:42

زندگی دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد سے تیزی کیساتھ پٹری پر لوٹی ہے، منوج سنہا

زندگی دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد سے تیزی کیساتھ پٹری پر لوٹی ہے، منوج سنہا
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات تیزی کے ساتھ نارمل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد سے تیزی کے ساتھ پٹری پر لوٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کشمیریوں کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو دنیا بھی محفوظ کررہی ہے۔ نئی نسل نے کامیابی کی نئی راہ پر سفر شروع کردیا ہے۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز یہاں سونہ وار علاقے میں قائم پہلے ملٹی پلیکس سنیما گھر کا افتتاح کیا۔ دھر خاندان اور آئی این او ایکس کی مشترکہ کاشوں سے تیار ہونے والا اس ملٹی پلیکس سنیما ہال میں 520 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یہ سرینگر میں اپنی نوعیت کا پہلا سنیما گھر ہے۔ تین دہائیوں میں پہلی بار جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو سرینگر میں ایک ملٹی پلیکس کا افتتاح کیا۔ منوج سنہا نے انتہائی متوقع افتتاح کے دوران کہا کہ ہر ضلع میں سنیما گھر کھلیں گے۔

اس ملٹی پلیکس میں فلمیں دیکھنے کے علاوہ کئی فوڈ کورٹس ہیں اور بچوں کے لئے بھی مختلف قسموں کا تفریحی سامان دستیاب ہے۔ وادی کشمیر میں نوے کی دہائی میں سنیما گھر بند ہوئے تھے اور لوگ ڈش ٹی وی اور کیبل سے ہی فلمیں دیکھ رہے تھے۔ گزشتہ ہفتے منوج سنہا نے پلوامہ اور شوپیاں میں ’کثیر مقصدی‘ سنیما ہالوں کا افتتاح کیا تھا، اسے ’تاریخی دن‘ قرار دیا تھا۔ کل انہوں نے پلوامہ اور شوپیاں میں ملٹی پرپز سنیما ہالز کا افتتاح کیا تھا۔ وادی کشمیر میں سال 1980ء تک کُل ملا کر ایک درجن سنیما گھر تھے تاہم ملی ٹینسی شروع ہونے کے بعد بیشتر سینما ہالوں میں بھارتی فورسز نے قبضہ جمایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1015338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش