0
Tuesday 20 Sep 2022 20:28

شام میں جہادی بھیجنے کے الزام میں تیونس کے سابق وزیراعظم گرفتار

شام میں جہادی بھیجنے کے الزام میں تیونس کے سابق وزیراعظم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ تیونس کی انسداد دہشتگردی پولیس نے سابق وزیراعظم علی لارید کو شام میں جہادی بھیجنے کے الزام پر گرفتار کرلیا۔ سابق وزیراعظم کے وکیل کا کہنا ہے کہ علی لارید کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ علی لارید اپوزیشن جماعت حرکت النھضہ کے سینئر عہدیدار ہیں، پارٹی نے دہشتگردی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے صدر قیس سعید پر سیاسی انتقام لینے کا الزام عائد کیا ہے۔
 
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کئی سابق سیکیورٹی اہلکاروں اور حرکت النھضہ کے دو کارکنان کو مصر اور شام کے جہادی گروپس میں شامل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ سیکیورٹی اور دیگر سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ تیونس کے 6 ہزار شہریوں نے شام اور عراق میں داعش سمیت دیگر جہادی تنظیموں میں شمولیت اختیار کی، سیکڑوں وہیں مارے گئے جبکہ بچ جانے والے واپس تیونس آگئے۔
خبر کا کوڈ : 1015343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش