0
Tuesday 20 Sep 2022 22:03

شمس فقیر کلچرل ویلفیئر سوسائٹی کی سالانہ تقریب میں منتظر محی الدین مہمان خصوصی

شمس فقیر کلچرل ویلفیئر سوسائٹی کی سالانہ تقریب میں منتظر محی الدین مہمان خصوصی
اسلام ٹائمز۔ شمس فقیر کلچرل ویلفیئر سوسائٹی کشمیر کے زیر اہتمام رائتھن بڈگام میں ایک سالانہ تقریب منعقد ہوئی۔ اس دوران محفل مشاعرے کا بھی اہتمام رہا۔ تقریب کا اہتمام شمس فقیر کلچرل ویلفیئر سوسائٹی کلشی پورہ اور صوفی شاعر ستار گنائی فاؤنڈیشن رائتھن نے کیا تھا۔ محفل کی صدارت حسرت حمید نے کی جبکہ منتظر محی الدین مہمان ذی وقار کی طور پر تقریب میں موجود رہے۔ ایوان صدارت میں مجید مسرور، عاشق مشتاق، مبارک احمد ڈار اور نثار صفا پوری موجود تھے۔ محفل میں متعدد شعراء اور گلوکار نے شرکت کی اور کلامِ ستار گنائی پیش کر کے حاضرین سے داد حاصل کی۔ اس دوران مقتدر شخصیات کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ تقریب میں نوجوانوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ اس دوران سامعین نے شمس فقیر کلچرل ویلفیئر سوسائٹی کی اس پہل کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کی۔
خبر کا کوڈ : 1015346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش