QR CodeQR Code

کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کا بیماریوں کی روکتھام کیلئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

20 Sep 2022 22:01

ایک پریس کانفرنس کے دوران ینگ ڈاکٹرز کے رہنماء نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ٹیم بعض اضلاع میں پہنچی تو وہاں حالات بہت ابتر تھے۔ ملیریا کا آؤٹ بریک ہوا تھا۔ ہم نے پوری صورتحال سے محکمہ صحت بلوچستان کے ذمہ داران کو آگاہ کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے حکومت سے نصیر آباد اور جھل مگسی میں وبائی امراض روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ینگ ڈاکٹر کے رہنماء ڈاکٹر بہار شاہ اور دیگر نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملیریا کنٹرول کرنے کی ادویات کو ذخیرہ اندوزوں نے منظر عام سے غائب کر دیا ہے۔ حالیہ بارشوں سے صوبے میں مختلف بیماریوں نے سر اٹھا لیا ہے۔ بیماریوں سے بلوچستان کے اضلاع نصیر آباد، اوستہ محمد اور دیگر آس پاس علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ٹیم مبینہ اضلاع میں پہنچی تو وہاں حالات بہت ابتر تھے۔ وہاں پر ملیریا کا آؤٹ بریک ہوا تھا، جس پر ہم نے علاج و معالجہ شروع کر دیا ہے۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ نصیر آباد اور جھل مگسی میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کرے۔ ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ ہم نے پوری صورتحال سے محکمہ صحت بلوچستان کے ذمہ داران کو آگاہ کر دیا ہے۔

اب وہاں کے حالات بہت گھمبیر ہوتی جا رہی ہے اور کئی تعداد میں بچوں کی اموات ہو رہی ہے۔ وہاں اتنی سہولیات نہیں ہے کہ عوام اپنے مریضوں کو سول ہسپتال تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت وقت سے کئی بار مطالبہ کیا کہ وہاں پر ایمرجنسی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے۔ وہاں کے جتنے بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال تھے، سہولیات کی فقدان کی وجہ سے بیماریاں کشاہول نہیں ہو رہی ہے۔ جب تک وہاں کے ڈاکٹروں، سٹاف اور ہسپتالوں میں سہولیات نہیں دی جاتی، اموات کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے۔ ملیریا کنٹرول کرنے کیلئے ذخیرہ اندوزوں نے دوائی کو منظر عام سے غائب کر دیا ہے۔ حکومت اس طرح روئیوں کا نوٹس لے اور عوام کو سہولیات فراہم کیا جائے۔ ڈاکٹروں کو فوری طور پر نصیر آباد اور جعفر آباد ٹرانسفر کیا جائے، تاکہ بیماریوں کی روک تھام ہوسکے۔ بارشوں کی وجہ سے راستے بند ہیں۔ جس کی وجہ سے مریضوں کا دیگر شہروں تک جانا بھی ممکن نہیں ہے۔ جو پانی جانور پیتے ہیں، اب وہاں لوگ وہی پانی پینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1015348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015348/کوئٹہ-ینگ-ڈاکٹرز-کا-بیماریوں-کی-روکتھام-کیلئے-ہنگامی-اقدامات-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org