QR CodeQR Code

سندھ میں 20 جون سے 19 ستمبر کے دوران سیلاب سے 701 افراد جاں بحق ہوئے

20 Sep 2022 22:30

پی ڈی ایم اے سندھ کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں مون سون کے آغاز سے اب تک 8 ہزار 422 افراد مختلف حادثات میں زخمی ہوئے ہیں، ان زخمیوں میں 2 ہزار 954 مرد، 2 ہزار 211 خواتین اور 3 ہزار 247 بچے شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ میں 20 جون سے 19 ستمبر کے دوران سیلاب کے باعث 701 افراد جاں بحق جبکہ 8 ہزار 422 زخمی ہوئے ہیں۔ صوبے میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ نے رپورٹ جاری کی ہے۔ پی ڈی ایم اے سندھ کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 277 مرد، 131 خواتین اور 293 بچے شامل ہیں۔ رپورٹ میں پی ڈی ایم اے سندھ نے بتایا کہ صوبے میں مون سون کے آغاز سے اب تک 8 ہزار 422 افراد مختلف حادثات میں زخمی ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے سندھ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان زخمیوں میں 2 ہزار 954 مرد، 2 ہزار 211 خواتین اور 3 ہزار 247 بچے شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1015349

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015349/سندھ-میں-20-جون-سے-19-ستمبر-کے-دوران-سیلاب-701-افراد-جاں-بحق-ہوئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org