0
Tuesday 20 Sep 2022 23:15

ایم کیو ایم اور رانا ثنا ملاقات کا ثمر، 2 لاپتا کارکنان بازیاب

ایم کیو ایم اور رانا ثنا ملاقات کا ثمر، 2 لاپتا کارکنان بازیاب



اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے درمیان ملاقات کا ثمر سامنے آ گیا، 2 لاپتا کارکنان بازیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی ملاقات کا بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، ایم کیو ایم کے دو لا پتا کارکنان بازیاب ہو گئے۔ بازیاب ہونے والے کارکنان کا تعلق قصبہ علی گڑھ سے ہے، جو کئی سال سے لاپتا تھے، کارکنان کی شناخت ریاست اور طاہر کے نام سے ہوئی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کارکنان کی بازیابی کی تصدیق کر دی، یہ دونوں کارکنان 2015ء سے لاپتا تھے۔
خبر کا کوڈ : 1015356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش