QR CodeQR Code

پاکستان کا خفیہ وفد اسرائیلی صدر آئزیک ہرزوگ سے ملاقات کرے گا، یروشلم پوسٹ کا دعویٰ

20 Sep 2022 23:22

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دورہ اسرائیل کے دوران ڈاکٹر نسیم اشرف کی سربراہی میں پاکستانی وفد، جس میں ایک کراچی میں مقیم صحافی بھی شامل ہیں، کو اسرائیل بھر کے دورے کروائے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ معروف اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا ایک سفارتی وفد خفیہ دورے پر اسرائیل میں موجود ہے، جو رواں ہفتے کے آخر میں اسرائیلی صدر آئزیک ہرزوگ سے ملاقات کرے گا، پاکستانی وفد کی سربراہی پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر نسیم اشرف کر رہے ہیں، جو 2006ء سے 2008ء کے درمیان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں اور پرویز مشرف کے دور حکومت میں وزیر مملکت بھی رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر نسیم اشرف سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (NCHD) کے چیئرمین اور چھ سال تک وزیر مملکت رہ چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دورہ اسرائیل کے دوران پاکستانی وفد، جس میں ایک کراچی میں مقیم صحافی بھی شامل ہیں، کو اسرائیل بھر کے دورے کروائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جون میں پاکستانی صحافی احمد قریشی کو ایک ماہ قبل اسرائیل کا دورہ کرنے پر پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن پر ان کے شو سے نکال دیا گیا تھا۔ سینئر اینکر پرسن شوکت پراچہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذکورہ وفد پاکستان سے اسرائیل نہیں گیا اور نہ ہی جاسکتا ہے، کیونکہ پاکستانی پاسپورٹ اس کی اجازت نہیں دیتا، یہ ایک غیر سرکاری نجی وفد ہے جو امریکا سے اسرائیل روانہ ہوا۔ تاہم اسرائیلی دعوے کے برعکس وفد میں موجود شرکاء کے حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

اصل خبر:
https://www.jpost.com/israel-news/article-717567?fbclid=IwAR10QQWSa5p0VCpnLoBTxtz2-jjP5hiQLt6EwdpUFBeyMvevqC_fXJXBp54


خبر کا کوڈ: 1015358

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015358/پاکستان-کا-خفیہ-وفد-اسرائیلی-صدر-آئزیک-ہرزوگ-سے-ملاقات-کرے-گا-یروشلم-پوسٹ-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org