0
Tuesday 20 Sep 2022 23:46

مولانا فضل الرحمان کا ٹرانسجینڈر قانون میں ترامیم پیش کرنے کا اعلان

مولانا فضل الرحمان کا ٹرانسجینڈر قانون میں ترامیم پیش کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمن نے ٹرانسجینڈر قانون میں ترامیم پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹرانسجینڈر قانون قرآن اور سنت سے متصادم اورقابل مذمت ہے۔ اس میں  ترامیم پیش کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان فوج سمیت تمام اداروں پر حملہ کر رہے ہیں، عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔ عمران خان ہوتا کون ہے کہ حکومت کو کہے کہ آرمی چیف کی تقرری کون کرے گا، اس کو بتانا چاہتے ہیں کہ تم لاکھ چیخو وہی ہوگا جو آئین ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا ہے، ابھی تک کئی علاقوں میں پانی جمع ہے لوگ سڑکوں پر ہیں۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ متاثرین کی بحالی کے اقدامات سے متعلق سندھ حکومت سے بات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1015362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش