0
Wednesday 21 Sep 2022 00:33

اگر ہم بھی آرمی چیف کی تعیناتی سے کوئی امید رکھیں تو یہ بےوقوفی ہو گی، خواجہ آصف

اگر ہم بھی آرمی چیف کی تعیناتی سے کوئی امید رکھیں تو یہ بےوقوفی ہو گی، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وہ آرمی چیف کی تعیناتی کے جلد اعلان کی تجویز سے اتفاق نہیں کرتے، نہ ہی سیاسی ضرورتوں کے تحت پہلے اعلان کر دینا مناسب ہو گا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جنہیں تعیناتی کرنی ہے انہیں نہ کوئی پریشانی ہے اور نہ ہی ادارے میں پریشانی ہے۔ یہ تعیناتی سیاسی حالات کی تابع نہیں ہونی چاہیئے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 2016ء میں نواز شریف کو بھی اکتوبر میں تعیناتی کرنے کا مشورہ ملا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وہ پہلے تعیناتی کر کے عہدے کی بےتوقیری نہیں کریں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا اس دفعہ جو تعیناتی ہوگی اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہو گا۔ اگر ہم بھی تعیناتی سے کوئی امید رکھیں تو یہ بےوقوفی ہو گی۔ آرمی چیف کیلئے جو نام آتے ہیں ان میں رتی برابر فرق نہیں ہوتا۔
خبر کا کوڈ : 1015371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش