0
Wednesday 21 Sep 2022 00:38

جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنے پر سی سی پی او لاہور کا تبادلہ

جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنے پر سی سی پی او لاہور کا تبادلہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کےخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ کردیا گیا، اس معاملے پر وفاق اور پنجاب حکومت میں ٹھن گئی ہے اور وزیراعلیٰ نے غلام محمود ڈوگر کو عہدہ چھوڑنے سے روک دیا ہے جبکہ وفاق نے حکم نہ ماننے پر تادیبی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے پر سی سی پی او لاہور کا تبادلہ کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی جی فیصل شاہکار اور وزیر اعلیٰ پرویز الہی کے درمیان بھی دہشتگردی کی دفعہ کے تحت درج مقدمے کے معاملے میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر آئی جی نے ٹال مٹول سے کام لیا جس پر پرویز الہیٰ نے سی سی پی او لاہور کو ہدایت دے کر مقدمہ درج کیا۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار مقدمے کے خلاف تھے اور انہوں نے 25 مئی کے واقعات کے ذمہ دار افسران پر بھی مقدمہ درج نہیں کیا تھا، جس پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ کو آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کی ہدایت کردی تھی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی خدمات واپس مانگ لی ہیں۔ اُدھر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے سی سی پی او لاہور کو عہدہ چھوڑنے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی ہے، سی سی پی او لاہور کو وفاقی حکومت نہ ہٹاسکتی ہے نہ تبادلے کی مجاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت وفاق کے ہر غیر قانونی اقدام کو ماننے سے انکار کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1015373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش