QR CodeQR Code

ساجد طوری کی سعودی سفارتخانے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

21 Sep 2022 01:36

تقریب کے آغاز سے قبل سعودی سفیر نے وفاقی وزیر ساجد طوری سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان سعودی تعلقات، پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے سعودی سفارتخانے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، سعودی سفارت خانے میں "لیبر سکلز ویری فکیشن پروگرام" کے افتتاح کے لیے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے آغاز سے قبل سعودی سفیر نے وفاقی وزیر ساجد طوری سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان سعودی تعلقات، پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے آج اس افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر کے بہت خوشی ہو رہی ہے، سکلز ویری فکیشن پروگرام کا پاکستان سے آغاز کرنے پر شہزادہ محمد بن سلمان و سفیر حرمین شریفین نواف بن سعید المالکی کا شکرگزا ہوں، سکلز ویری فکیشن پروگرام کا مقصد پاکستان سے سعودی عرب کو معیاری افرادی قوت فراہم کرنا ہے، اس پروگرام کے تحت سعودی عرب کے ویژن 2030 کے تحت بڑے منصوبوں میں پاکستانیوں کو وسیع روزگار کے مواقع ملے گے۔

ساجد طوری نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے تحت ہزاروں ہنر مند پاکستانیوں کو سعودی عرب میں اچھی تنخواہوں پر روزگار ملیگا، سکلز ویری فکیشن پروگرام کے پاکستان کے آٹھ شہروں میں 12 مراکز قائم کیے گئے ہیں، کوہاٹ، مینگورہ، آزاد کشمیر، گلگت، ڈی آئی خان، جنوبی پنجاب اور سندھ میں مزید مراکز کھو لے جائینگے، سعودی سفیر نے ان تمام شہروں میں سکلز ویری فکیشن پروگرام کے مراکز کھولنے کی حمایت کی ہے، ساجد حسین طوری نے کہا کہ سعودی عرب کیساتھ ملکر ایک بہترین ٹیکنکل اینڈ وکیشنل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لائیں گے،پاکستان و سعودی عرب کے مابین مضبوط مذہبی، تاریخی اور ثقافتی رشتہ ہے، حکومت اور پاکستانی عوام کو سعودی  عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، اسوقت سعودی عرب 23 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا مسکن و ذریعہ معاش ہے، پچھلی پانچ دہائیوں میں ساٹھ لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کے لئے سعودی عرب گئے ہیں۔ ساجد حسین طوری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب واحد بیرون ملک ہے جہاں سب سے زائد پاکستانی  آباد ہیں، سیلاب کے دوران بھرپور امداد پر خادم خرمین شریفین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1015386

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015386/ساجد-طوری-کی-سعودی-سفارتخانے-تقریب-میں-بطور-مہمان-خصوصی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org