QR CodeQR Code

عوام پر حکومت کا ایک اور مہنگائی بم، پیٹرول مزید مہنگا کردیا گیا

21 Sep 2022 12:38

وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 8.30 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4.26 روپے فی لیٹر کم کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے بدھ کی شب اچانک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کردیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں اضافہ اور مٹی کے تیل و لائٹ ڈیزل میں معمولی کمی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 8.30 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4.26 روپے فی لیٹر کم کی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 245.43 روپے ہی برقرار ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہو گئی اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 197 روپے 28 پیسے فی لیٹرہوگئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج ہی سے کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب حکومت نے پٹرول پر لیوی میں 8 پیسے کی کمی کی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 8 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔ پٹرول پر لیوی 37 روپے 50 پیسے سے کم ہوکر 37.42 روپے ہو گئی ہے اور ڈیزل پر لیوی 7.50 روپے سے بڑھا کر 7 روپے 58 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1015450

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015450/عوام-پر-حکومت-کا-ایک-اور-مہنگائی-بم-پیٹرول-مزید-مہنگا-کردیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org