0
Wednesday 21 Sep 2022 12:43

روس کا یوکرین کے زیر قبضہ علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان

روس کا یوکرین کے زیر قبضہ علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ روس میں شمولیت کے لیے یوکرین کے زیر کنٹرول علاقوں میں ریفرنڈم کروانے کا اعلان ہوگیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے زیر کنٹرول یوکرین کے علاقوں ڈونباس، خیرسون اور زاپوریزیا میں 23 سے 27 ستمبر تک روس میں شمولیت کیلئے ریفرنڈم کروایا جائے گا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اپنے بیان میں کہا کہ متعلقہ علاقوں کے لوگ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔ ادھر یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا کا کہنا ہے کہ روس جو چاہے کرلے لیکن اس سے کچھ بھی نہیں بدلے گا، یوکرین کو اپنے علاقوں کو آزاد کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ دوسری جانب یوکرین نے روس کی جانب سے اعلان کردہ ریفرنڈم کو ڈھونگ اور بے معنیٰ قرار دیا ہے جبکہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے مجوزہ ریفرنڈمز کی شدید مذمت کرتے ہوئے نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1015453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش