0
Wednesday 21 Sep 2022 14:27

کے پی حکومت کا پولیس اور ریسکیو کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانیکا اعلان

کے پی حکومت کا پولیس اور ریسکیو کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس، زراعت، معدنیات اور ریسکیو کے شعبوں میں ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی سے پولیس کی آپریشنل اور تفتیشی صلاحیتوں میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈرونز کے ذریعے پٹرولنگ سے پولیس اہلکاروں کی جانوں کو محفوظ کیا جا سکے گا اور مؤثر پولیسنگ کی طرف اہم سنگ میل ثابت ہوگا جبکہ ریسکیو آپریشنز میں بھی خاطر خواہ بہتری ممکن ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے پہلے مرحلے میں محکمہ پولیس اور پی ڈی ایم اے میں ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے منصوبے کو معدنیات، زراعت اور دیگر شعبوں تک وسیع کرنے کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 1015477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش