QR CodeQR Code

ڈیرہ، سیاسی وابستگی سے بالاتر آٹے کی تقسیم کو یقینی بنانے کا مطالبہ

21 Sep 2022 14:47

تاجر رہنماء کفیل احمد نظامی کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کی ایماء پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو نوازنے کیلئے 125 آٹا ڈیلرز کی بجائے محض 43 سیاسی کارکنان کی فہرست بنائی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تاجر رہنما و آل کریانہ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ کفیل احمد نظامی نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کو تحریری طور پر سیاسی بنیادوں پر آٹے کی تقسیم کی بجائے پرانے اور اصل آٹا ڈیلرز کے ذریعے آٹے کی تقسیم کی درخواست کی ہے۔ کفیل احمد نظامی کا کہنا ہے کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں آٹے کی تقسیم کیلئے محکمہ فوڈ کے زیر نگرانی پہلے 125 آٹا ڈیلرز کی تیار کی جانیوالی فہرستوں کے مطابق آٹے کی منصفانہ تقسیم کی جاتی تھی۔ لیکن آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کی ایماء پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو نوازنے کیلئے 125 آٹا ڈیلرز کی بجائے محض 43 سیاسی کارکنان کی فہرست بنائی گئی۔

کفیل احمد نظامی نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر کے دبائو پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ حکمراں جماعت کی کٹھ پتلی کی بجائے اپنی انتظامی ذمہ داریاں ایمانداری سے نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خاموش کرانے کیلئے فہرست میں میرا نام شامل کیا گیا تاہم میں باقی اصل آٹا ڈیلرز کے حقوق کے تحفظ کیلئے کسی قسم کا کوئی کوٹہ نہیں اٹھاوں گا اور آٹے کی سیاسی بنیادوں پر تقسیم کیخلاف ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے غیر جانبدارانہ کردار کی اپیل کی ہے اور اگر ہمارا مطالبہ 72 گھنٹوں میں مطالبہ تسلیم اور سیاسی تقسیم منسوخ نہ کی گئی تو تاجران کے مشورے سے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1015478

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015478/ڈیرہ-سیاسی-وابستگی-سے-بالاتر-آٹے-کی-تقسیم-کو-یقینی-بنانے-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org