0
Wednesday 21 Sep 2022 15:11

پشاور کی درود ویلفئیر آرگنائزیشن کیطرف سے ڈیرہ کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

پشاور کی درود ویلفئیر آرگنائزیشن کیطرف سے ڈیرہ کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم
اسلام ٹائمز۔ پشاور سے درود ویلفئیر آرگنائزیشن کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان پہنچادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق درود ویلفئیر آرگنائزیشن کی طرف سے گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب زدہ علاقوں گرہ مہربان، گرہ لیل، گرہ پاہور، گرہ مولا داد، گنڈی عاشق میں میڈیکل کیمپ کے ساتھ ساتھ درابن کلاں کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا گیا اور سیلاب متاثرین کیلئے فوڈ پیکج سمیت امدادی سامان بھی تقسیم کیا گیا۔ متاثرین نے ایم این اے محمد یعقوب شیخ اور پشاور سے آئے مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 1015482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش