QR CodeQR Code

پشاور کی درود ویلفئیر آرگنائزیشن کیطرف سے ڈیرہ کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

21 Sep 2022 15:11

دورد ویلفئیر آرگنائزیشن کی طرف سے گزشتہ روز سیلاب زدہ علاقوں گرہ مہربان، گرہ لیل، گرہ پاہور، گرہ مولا داد، گنڈی عاشق میں میڈیکل کیمپ کے ساتھ ساتھ درابن کلاں کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور سے درود ویلفئیر آرگنائزیشن کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان پہنچادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق درود ویلفئیر آرگنائزیشن کی طرف سے گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب زدہ علاقوں گرہ مہربان، گرہ لیل، گرہ پاہور، گرہ مولا داد، گنڈی عاشق میں میڈیکل کیمپ کے ساتھ ساتھ درابن کلاں کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا گیا اور سیلاب متاثرین کیلئے فوڈ پیکج سمیت امدادی سامان بھی تقسیم کیا گیا۔ متاثرین نے ایم این اے محمد یعقوب شیخ اور پشاور سے آئے مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 1015482

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015482/پشاور-کی-درود-ویلفئیر-ا-رگنائزیشن-کیطرف-سے-ڈیرہ-کے-سیلاب-متاثرین-میں-امدادی-سامان-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org