QR CodeQR Code

لاہور، داتا دربار عرس، چندے کی مد میں ایک کروڑ 54 لاکھ روپے آمدن

21 Sep 2022 15:43

عرس تقریبات کے دوران جمع ہونیوالے چندے کی بنیاد پر داتا دربار انتظامیہ نے رپورٹ شعبہ فنانس کو بھجوا دی ہے، جس کے مطابق رواں سال چندہ جمع ہونے کی شرح میں اٹھائیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے عرس گرانٹ جاری کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے داتا دربار کے کیش بکس کھول دیئے۔ عرس تقریبات کے دوران ایک کروڑ چون لاکھ روپے چندہ کی مد میں جمع ہو گئے۔ عرس تقریبات کے دوران جمع ہونیوالے چندے کی بنیاد پر داتا دربار انتظامیہ نے رپورٹ شعبہ فنانس کو بھجوا دی ہے، جس کے مطابق رواں سال چندہ جمع ہونے کی شرح میں اٹھائیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے عرس گرانٹ جاری کی تھی، تاہم اوقاف انتطامیہ کو عرس تقریبات میں گرانٹ سے تیس لاکھ روپے اضافی جمع ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1015486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015486/لاہور-داتا-دربار-عرس-چندے-کی-مد-میں-ایک-کروڑ-54-لاکھ-روپے-ا-مدن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org