0
Wednesday 21 Sep 2022 16:20

امریکی وزیر خارجہ کا یمن میں جنگ بندی کی توسیع کا مطالبہ

امریکی وزیر خارجہ کا یمن میں جنگ بندی کی توسیع کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ نیویارک کے دورے کے دوران یمن کی صدارتی کونسل کے سربراہ نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یمنی صدارتی کونسل کے سربراہ "رشاد العلیمی" نے نیویارک میں امریکی وزیر خارجہ "انٹونی بلینکن" سے ملاقات کی اور یمن کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ اس ملاقات میں دونوں رہنماوں نے سلامتی کونسل کی نگرانی میں دو اکتوبر تک ختم ہونے والی جنگ بندی میں توسیع کا جائزہ لیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں مزید صراحت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ انٹونی بلنکن نے اس امر کی جانب زور دیا کہ جنگ بندی کی وجہ سے یمن کے لاکھوں شہریوں میں امن اور زندگی کی امید جاگ گئی ہے۔ اس کے علاوہ انٹونی بلینکن اور رشاد العلیمی نے جنگ بندی میں توسیع کے لئے اضافی اقدامات کی حمایت پر بھی زور دیا، جس میں "تعز" اور دیگر علاقوں کے راستوں کو کھولنا، صنعاء ہوائی اڈے سے تجارتی پروازوں میں اضافہ کرنا اور گزشتہ کئی سالوں سے ہزاروں اساتذہ، نرسز اور دیگر ملازمین کی ادا نہ کی جانے والی تنخواہوں کی ادائیگی جیسے مطالبات شامل ہیں۔ 

جب کہ دوسری جانب حال ہی میں امریکی ایلچی برائے یمنی امور "ٹموٹی لِنڈرکنگ" نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے یمن میں جنگ بندی میں چھ ماہ کی مزید توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی کے معاہدے کا آغاز اس سال دو اپریل سے ہوا تھا۔ جب کہ دو جون کو اقوام متحدہ کے ایلچی نے اعلان کیا کہ یمن میں متحارب فریق سابقہ شرائط پر جنگ بندی کو مزید دو ماہ کے لیے بڑھانے پر رضامند ہو گئے ہیں، اس کے علاوہ ایک دفعہ پھر جنگ بندی میں اکتوبر کے بعد تک توسیع کر دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1015489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش