0
Wednesday 21 Sep 2022 15:51

متحدہ علماء بورڈ کے بعد قرآن بورڈ کا چیئرمین بھی تبدیل

متحدہ علماء بورڈ کے بعد قرآن بورڈ کا چیئرمین بھی تبدیل
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء بورڈ کے بعد پنجاب قرآن بورڈ کے چئیرمین کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پنجاب قرآن بورڈ کے چیئرمین مولانا راغب نعیمی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ مولانا راغب حسین نعیمی کو صاحبزادہ حامد رضا کے استعفے کے بعد چیئرمین قرآن بورڈ بنایا گیا تھا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاق المدارس العربیہ کے سیکرٹری جنرل مولانا حنیف جالندھری کو نیا چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب بنا دیا گیا ہے۔ چیئرمین قرآن بورڈ حنیف جالندھری کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1015490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش