0
Wednesday 21 Sep 2022 15:52

عمران خان جلسے کرکے کہتا ہے اس کے کہنے پر آرمی چیف لگائیں، شرجیل میمن

عمران خان جلسے کرکے کہتا ہے اس کے کہنے پر آرمی چیف لگائیں، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا پاکستان میں اتنی ریڈ لائن کسی نے کراس کی ہے، عمران خان جلسے کرکے کہتا ہے اس کے کہنے پر آرمی چیف لگائیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کوئی بھی تصادم نہ ہو، اگر تصادم ہوا تو پی ٹی آئی والے دم دبا کر بھاگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اتنا ڈرپوک شخص ہے کہ مسٹر ایکس اور وائے کا نام نہیں لے سکتا، اس نے اپنی حکومت میں جو کام کیا وہ ٹیلی فون کروانے کی بنیاد پر کیا۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست سندھ مخالف ہی رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی صرف سوشل میڈیا کی بنیاد پر چل رہی ہے، ان کے پاس عوامی طاقت نہیں ہے، ایسے مواقع پر سازشیں کرنے والے شخص کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیئے، عمران خان نے ملک کے ہر ادارے کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت اور انتظامیہ لاکھوں سیلاب متاثرین کو کھانا فراہم کر رہی ہے، سندھ بھر میں ڈینگی کے 44 وارڈز مختص کئے گئے ہیں، مقامی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی اور ملیریا کے اسپرے کئے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی تمام توجہ اس وقت پانی کی نکاسی پر ہے، پانی کی نکاسی کے بعد ہی دیگر سرگرمیاں کی جاسکیں گی، حکومت کا فوکس ہے کہ جن کے گھر گر گئے ہیں ان کے گھر حکومت بنا کر دے گی۔
خبر کا کوڈ : 1015491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش