QR CodeQR Code

رہبر انقلاب سید علی خامنہ ای سے دفاع مقدس کے کمانڈروں اور غازیوں کی ملاقات

21 Sep 2022 20:28

اس تقریب میں قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے علاوہ اعلیٰ فوجی قیادت میجر جنرل حاجی زادہ، معروف مصنف و ہدایت کار ابراہیم حاتمی کِیا اور مشہور اداکار جعفر دہقان بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ تہران میں حسینیہ امام خمینی (ره) میں ایران-عراق جنگ کے کمانڈروں، غازیوں اور شہداء کے لواحقین نے حاضری دیتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر ایران اور عراق جنگ کے کمانڈروں، غازیوں اور شہداء کے اہل خانہ نے آج بدھ کی صبح حسینیہ امام خمینی (رہ) میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کے روح رواں سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ تقریب میں تلاوت کلام مجید کے بعد "صادق آہنگران" نے جذبات ابھارنے والے جنگی کلام پیش کئے۔

اس کے علاوہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل باقری نے جنگ کے زمانے کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے ہفتہ دفاع مقدس کمیٹی کی جانب سے منعقد ہونے والی تقریبات کی رپورٹ پیش کی۔ آج کی اس تقریب میں قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے علاوہ اعلیٰ فوجی قیادت میجر جنرل حاجی زادہ، معروف مصنف و ہدایت کار ابراہیم حاتمی کِیا اور مشہور اداکار جعفر دہقان بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 1015496

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015496/رہبر-انقلاب-سید-علی-خامنہ-سے-دفاع-مقدس-کے-کمانڈروں-اور-غازیوں-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org