0
Wednesday 21 Sep 2022 19:15

راہل گاندھی کانگریس صدر کا الیکشن نہیں لڑیں گے، جے رام رمیش

راہل گاندھی کانگریس صدر کا الیکشن نہیں لڑیں گے، جے رام رمیش
اسلام ٹائمز۔ کانگریس میں نئے صدر کے ناموں کو لے کر سیاسی قیاس آرائیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ دریں اثنا پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے بدھ کو کہا کہ راہل گاندھی نامزدگی کے دوران  ’بھارت جوڑو یاترا‘ پر ہوں گے اور وہ دہلی نہیں جائیں گے۔ جے رام رمیش کے اس بیان کے بعد یہ طے ہوگیا ہے کہ راہل پارٹی کے صدر کا عہدہ نہیں سنبھالیں گے۔ کانگریس صدر کے انتخاب کو لے کر دہلی میں بھی ہلچل مچ گئی ہے۔ راجستھان کے وزیراعلٰی اشوک گہلوت آج سونیا گاندھی سے ملاقات کریں گے۔ اسی دوران ایم پی ششی تھرور صبح کانگریس ہیڈکوارٹر پہنچے اور سنٹرل الیکشن اتھارٹی سے ملاقات کی۔  پارٹی کے دونوں سینئر رہنما صدر کے عہدے کے لئے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

راہل گاندھی ’بھارت جوڑو یاترا‘ سے وقفہ لے کر 23 ستمبر 2022ء کو دہلی آئیں گے۔ جے رام رمیش نے کہا کہ راہل اپنی ماں سونیا سے ملیں گے۔ اطلاعات کے مطابق اس دوران راہل سونیا سے نئے صدر کے نام پر بات چیت کر سکتے ہیں۔ 20 ستمبر کو سونیا گاندھی نے تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کو کیرالہ سے واپس بلایا تھا۔ کانگریس صدر کے عہدے کے لئے نامزدگی 24 ستمبر سے 30 ستمبر تک دہلی ہیڈکوارٹر میں ہوگی۔ امیدوار کو آمنے سامنے کاغذات نامزدگی داخل کرنا ہوں گے۔ جے رام رمیش کے مطابق راہل گاندھی 24 ستمبر سے 30 ستمبر تک ’بھارت جوڑو یاترا‘ پر ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1015501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش