QR CodeQR Code

جعلی ویڈیوز وائرل کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

21 Sep 2022 18:21

ایس ایس پی عرفان بہادر نے کہا کہ لاطینی امریکا کی ایک ویڈیو ہے جو بہت زیادہ کراچی میں وائرل ہوئی، ویڈیو کو کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا نام دیکر دہشت پھیلائی گئی، ایک اور واردات کا واقعہ پیزا شاپ فیصل آباد میں پیش آیا، اس واقعے کو کراچی گلشن اقبال سے منسلک کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس نے کئی ہائی ریٹنگ واقعات کی تردید جاری کرتے ہوئے جعلی ویڈیوز وائرل کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی جعلی خبروں نے امن و امان پر انگلیاں اٹھا دیں، کراچی پولیس نے کئی ہائی ریٹنگ واقعات کی تردید جاری کردی۔ پولیس نے جعلی ویڈیوز وائرل کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے کراچی پولیس کی جانب سے ایس ایس پی عرفان بہادر نے پیغام جاری کیا ہے، جس میں جو واقعات کراچی میں نہیں ہوئے انہیں سوشل میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے۔

عرفان بہادر نے کہا کہ لاطینی امریکا کی ایک ویڈیو ہے جو بہت زیادہ کراچی میں وائرل ہوئی، ویڈیو کو کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا نام دیکر دہشت پھیلائی گئی۔ ایس ایس پی نے کہا کہ ایک اور واردات کا واقعہ پیزا شاپ فیصل آباد میں پیش آیا، اس واقعے کو کراچی گلشن اقبال سے منسلک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گلشن اقبال کے ریسٹورنٹ میں جھوٹی واردات کی خبر چلائی گئی، واردات کی تردید ریسٹورنٹ کے مالک نے ازخود کی ہے۔ عرفان بہادر نے اپیل کی عوام ان شر پسند عناصر کے خلاف کراچی پولیس کا ساتھ دے، ایسی ویڈیوز کی نشاندہی کراچی پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1015508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015508/جعلی-ویڈیوز-وائرل-کرنے-والے-عناصر-کے-خلاف-کریک-ڈاؤن-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org