0
Wednesday 21 Sep 2022 18:40

سندھ میں سیلاب، چوبیس گھنٹوں میں مزید 6 افراد جان سے گئے

سندھ میں سیلاب، چوبیس گھنٹوں میں مزید 6 افراد جان سے گئے
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں سیلاب سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق پی ڈی ایم اے سندھ نے تفصیلات جاری کر دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد اور دو بچے شامل ہیں، 20 جون سے 21 ستمبر کے دوران سندھ میں 707 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ 8 ہزار 422 زخمی ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 278 مرد، 132 عورتیں اور 297 بچے شامل ہیں، جبکہ مون سون کے آغاز سے اب تک 8 ہزار 422 افراد مختلف حادثات میں زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 2 ہزار 954 مرد، 2 ہزار 211 عورتیں اور 3 ہزار 247 بچے شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1015512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش