0
Monday 26 Sep 2011 10:10

کابل، امریکی سی آئی اے کے زیراستعمال کمپاوٴنڈ میں فائرنگ، دو افغان فوجی زخمی

کابل، امریکی سی آئی اے کے زیراستعمال کمپاوٴنڈ میں فائرنگ، دو افغان فوجی زخمی
کابل:اسلام ٹائمز۔ کابل میں امریکی سی آئی اے کے کمپاوٴنڈ میں فائرنگ کی گئی ہے جس میں دو افغان فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے واشنگٹن میں ایک امریکی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ افغان دارالحکومت میں امریکیوں کے زیر استعمال ایک تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ عمارت سی آئی اے کے زیر استعمال تھی یا نہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صادق صدیقی کے مطابق جس کمپاوٴنڈ سے چند منٹ تک فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، وہ سی آئی اے کے زیر استعمال ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں دو افغان فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں سی آئی اے کے زیر استعمال بلڈنگ میں دھماکے اور فائرنگ ہوئی ہے، دوسری طرف صوبہ پکتیکا میں پولیس ہیڈکوارٹرز کے باہر خودکش حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر کا کوڈ : 101552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش