0
Wednesday 21 Sep 2022 19:34

صوبائی ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت میں ایف سی پی ایس ٹریننگ کی منظوری

صوبائی ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت میں ایف سی پی ایس ٹریننگ کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ صوبائی ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت میں ایف سی پی ایس ٹریننگ کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی۔ ترجمان وزیر اعلی گلگت بلتستان علی تاج کے مطابق کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان نے PHQ ہسپتال گلگت کو میڈیکل، ریڈیالوجی اور پیڈز میڈیسن کے شعبے میں FCPS ٹریننگ کے لیے منظور کر لیا ہے، انشاء اللہ بہت جلد FCPS ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔ جی بی میں FCPS ٹریننگ کے آغاز سے جہاں جی بی کے ڈاکٹرز کے لئے خطے میں ہی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کی سہولت میسر ہوگی وہی سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی دستیابی بھی ممکن ہو گی۔
 
خبر کا کوڈ : 1015522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش