QR CodeQR Code

کوئٹہ، جے یو آئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے درمیان وزارتوں کا فارمولا طے پا گیا

21 Sep 2022 22:33

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے اراکین جمعہ کے بطور صوبائی وزیر حلف اٹھائینگے۔ جمعیت نے پی اینڈ ڈی، ایری گیشن، صحت، پی ایچ ای اور لیبر کا محکمہ مانگ لیا ہے، جبکہ وزراء میں ملک سکندر ایڈووکیٹ، عبدالواحد صدیقی، میر یونس زہری اور نواز کاکڑ شامل ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی صوبائی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ میں شامل کچھ وزراء کو فارغ اور جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کو وزیر بنانے کیلئے حکومت اور جمعیت علماء اسلام کے درمیان فارمولا طے پایا گیا۔ گورنر ہاؤس میں نئے وزراء باقاعدہ طور پر حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے چار وزراء جن میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، حاجی عبدالواحد صدیقی، میر یونس عزیز زہری، حاجی نواز کاکڑ صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے جبکہ ایک پارلیمانی سیکرٹری جن میں زابد ریکی کا نام لیا جارہا ہے۔ ان کو بھی صوبائی وزیر کے برابر محکمہ دیں گے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جمعیت علماء اسلام نے پی اینڈ ڈی، ایری گیشن، صحت، پی ایچ ای اور لیبر کا محکمہ مانگ لیا۔ جو وزیراعلیٰ نے دینے کا وعدہ بھی کرلیا ہے۔ نئے وزراء جمعہ کے روز صبح بارہ بجے گورنر ہاؤس میں باقاعدہ حلف اٹھائیں گے۔ دریں اثناء موجودہ کابینہ میں شامل وزراء نے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کے بعد اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا اور نہ ہی ہمیں پتہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1015534

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015534/کوئٹہ-جے-یو-آئی-اور-وزیراعلی-بلوچستان-کے-درمیان-وزارتوں-کا-فارمولا-طے-پا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org