QR CodeQR Code

ڈیرہ، کوئٹہ سے پنجاب منشیات کی بڑی کھیپ اسمگلنگ کی کوشش ناکام

21 Sep 2022 22:46

مجموعی طور پر چرس کی مقدار 90 کلو گرام برآمد ہوئی، جس کو فوری طور پر پولیس نے قبضہ میں لیکر ملزمان کو گرفتار کر لیا، اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے کوئٹہ سے پنجاب منشیات کی بڑی کھیپ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 90 کلو گرام چرس برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں مغل کوٹ چیک پوسٹ پر پولیس نے ناکہ بندی کی ہوئی تھی کہ اسی دوران ایک مال بردار ہینو ٹرک نمبر TKF-241 جو کہ کوئٹہ سے ڈیرہ اسمعیل خان آرہا تھا، کو روکا گیا تو گاڑی کے ڈرائیور نے اپنا نام عبدالنافع ولد صالح اور ساتھ کنڈیکٹر نے اپنا نام جماالدین ولد عبد الصمد اقوم کاکڑ ضلع پشین بتایا۔ گاڑی کو مشکوک پاکر چیک کیا گیا تو گاڑی کے ٹائروں میں خفیہ طور پر چھپائے گئے پیلی ٹیپ میں لپٹے 75 چرس کے پیکٹ برآمد ہوئے، جن کا وزن کیا گیا تو مجموعی طور پر چرس کی مقدار 90 کلو گرام برآمد ہوئی، جس کو فوری طور پر پولیس نے قبضہ میں لیکر ملزمان کو گرفتار کر لیا، اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1015535

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015535/ڈیرہ-کوئٹہ-سے-پنجاب-منشیات-کی-بڑی-کھیپ-اسمگلنگ-کوشش-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org