QR CodeQR Code

کوئٹہ، عبدالقیوم شینواری بلوچستان کے نئے الیکشن کمشینر تعینات

21 Sep 2022 23:23

اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد الیکشن کمیشن کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقیوم شینواری نے کہا کہ سب اپنی تمام ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے تمام اہداف کو بروقت پورا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کا چارج عبدالقیوم شینواری کو سونپ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق عبدالقیوم شینواری بلوچستان کے نئے الیکشن کمشنر ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے اس موقع پر الیکشن کمیشن بلوچستان کے سینئر افسران سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ سب اپنی تمام ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے تمام اہداف کو بروقت پورا کریں۔


خبر کا کوڈ: 1015547

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015547/کوئٹہ-عبدالقیوم-شینواری-بلوچستان-کے-نئے-الیکشن-کمشینر-تعینات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org