QR CodeQR Code

آئندہ ایک سال میں مہنگائی کو ختم ہوتا دیکھ رہا ہوں، فضل الرحمان

21 Sep 2022 23:56

خان پور میں جامعہ مخزن العلوم میں پریس کانفرنس کے دوران جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سیاست مر چکی ہے، آزادی کی باتیں کرنے والا عمران خان غلام ابن غلام ابن غلام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی واحد حکومت ہے جو مہنگائی کو چیلنج سمجھ کر چل رہی ہے، آئندہ ایک سال میں مہنگائی کو ختم ہوتا دیکھ رہا ہوں۔ خان پور میں جامعہ مخزن العلوم میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سیاست مر چکی ہے، آزادی کی باتیں کرنے والا عمران خان غلام ابن غلام ابن غلام ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آرمی چیف کے خلاف بولتا ہے اور بعد میں ان سے ملنے کے لیے ترلے کرتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی نااہل حکمران کا ٹائٹل لے لیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہمیں ایک قوم بن کر نکلنا ہو گا، عمران خان سیاسی شہید بننے کے لیے چالیں چل رہا ہے جو کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ واحد حکومت ہے جو مہنگائی کو بہت بڑا چیلنج سمجھ کر چل رہی ہے، پاکستان کو آئندہ ایک سال کے اندر اندر مہنگائی کی دلدل سے نکلتا دیکھ رہا ہوں۔ جے یو آئی سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ جس نے بین الاقوامی معاہدات کیے اسی نے قوم کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1015554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015554/ا-ئندہ-ایک-سال-میں-مہنگائی-کو-ختم-ہوتا-دیکھ-رہا-ہوں-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org