0
Wednesday 21 Sep 2022 23:56

شاہ محمود کو کسان احتجاج میں جانے سے روک دیا گیا، گرفتار کرنے کی دھمکی

شاہ محمود کو کسان احتجاج میں جانے سے روک دیا گیا، گرفتار کرنے کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو کسان اتحاد احتجاج میں شرکت سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پویس نے مجھے ایف نائن پارک میں کسان اتحاد احتجاج میں شرکت سے روک دیا ہے، پولیس اہلکاروں نے مجھے گرفتار کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے حکومتی ہتھکنڈوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے احتجاج کے بنیادی حقوق کے عین خلاف ہے، میرا امپورٹڈ حکومت سے سوال ہے کہ وہ مزید کتنی آوازیں دبائے گی؟۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے قائل کرلیں کہ میں نے کیا غلط کیا ہےجو مجھے روکا جا رہا ہے، پولیس والے کہتے ہیں کہ اوپر سے حکم ہے کہ شاہ محمود قریشی کو کسانوں سے نہ ملنے دیا جائے، میرا سوال یہ ہے کہ کیا راناثنااللہ اوپر سے حکم دے رہےہیں؟۔

شاہ محمود نے الزام عائد کیا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے پورے اسلام آباد کو سیل کرکے رکھ دیا ہے، سارے معاملے میں راناثنا اللہ جیسے فسطائیت سوچ رکھنے والوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پولیس والے آئیں ہیں وہ مجھے اپنے ساتھ لیجانا چاہتے ہیں، پولیس والے کہتے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر سے بات کریں انہیں فون کرتا ہوں تو بات نہیں کرتا، اب کہا جا رہا ہے کہ راناثنا اللہ کسانوں سے بات کرنے آ رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ کسانوں کو کوئی نیا لالی پاپ دینے آ رہے ہیں، یہ حکومت ملک کو غذائی بحران کی طرف دھکیل رہی ہے، کسان جس نے فصلوں کی پیداوار دینی ہے انہیں حصار میں رکھا گیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1015555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش