0
Thursday 22 Sep 2022 13:31

معاہدے کا حصول امریکہ سمیت 3 یورپی ممالک کے حسن نیت پر منحصر ہے، امیر عبداللہیان

معاہدے کا حصول امریکہ سمیت 3 یورپی ممالک کے حسن نیت پر منحصر ہے، امیر عبداللہیان
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کے لئے امریکی شہر نیویارک میں موجود ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے آج آئرلینڈ کے اپنے ہم منصب سائمن کیون کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کی اقامتگاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے تجارتی، اقتصادی و سیاسی حوالے سے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور عالمی حالات اور پابندیوں کے خاتمے کے لئے جاری مذاکرات پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر آئرلینڈ کے وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی توسیع میں اپنے ملک کی گہری دلچسپی پر روشنی ڈالی اور حالیہ یورپی حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات میں توسیع کے خواہشمند ہیں۔ سائمن کیون نے ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لئے جاری مذاکرات کے بارے کہا کہ آئرلینڈ اس معاہدے تک پہنچنے میں ایران کو مدد کی فراہمی کے حوالے سے کسی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دونوں رہنماؤں کے درمیان استوار ہونے والے رابطوں کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے موجود وسیع استعداد پر روشنی ڈالی۔ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جانبہ تعلقات کے فروغ کے سامنے کوئی رکاوٹ موجود نہیں جبکہ یہ مقصد سفارتی رابطوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان استوار پارلیمانی و اقتصادی سمیت ہمہ جانبہ دوطرفہ تعلقات کو توسیع دے کر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ ایران ایک اچھے، مضبوط و پائیدار معاہدے تک پہنچنے کے لئے تیار ہے تاہم یہ چیز امریکہ و 3 یورپی ممالک کی جانب سے حسن نیت اور حقیقت پسندی اختیار کئے جانے پر منحصر ہے۔ اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی رو سے ایران پر عائد کی گئی تمام یکطرفہ پابندیوں کو برطرف اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی میں ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے خلاف جاری انکوائری کیس کو ختم کیا جانا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1015612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش