QR CodeQR Code

لاہور، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے 325 کیمرے سیف سٹیز اتھارٹی کیساتھ منسلک

22 Sep 2022 15:01

ڈی آئی جی کامران خان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو تفتیش کیلئے کیمروں کی فوٹیج سے مدد مل رہی ہے، دنیا بھر میں کرائم کنٹرول کیلئے نجی کیمروں کو حکومتی مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کیا جاتا ہے، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور سیف سٹیز اتھارٹی کا اشتراک لاہور کیلئے مفید ثابت ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کی سیفٹی اور سکیورٹی میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ فیز 2 میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے 325 کیمرے سیف سٹیز اتھارٹی کیساتھ منسلک کر دیئے گئے ہیں۔ فیز 3 میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے 1600 سے زائد کیمرے منسلک ہونگے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مابین کیمروں کی انٹیگریشن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں فیڈر بسوں کے روٹس پر لگے 300 کیمرے منسلک کیے گئے تھے۔

ڈی آئی جی کامران خان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو تفتیش کیلئے کیمروں کی فوٹیج سے مدد مل رہی ہے، دنیا بھر میں کرائم کنٹرول کیلئے نجی کیمروں کو حکومتی مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کیا جاتا ہے۔ ایم ڈی سیف سٹی کا کہنا تھا کہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور سیف سٹیز اتھارٹی کا اشتراک لاہور کیلئے مفید ثابت ہوگا، راولپنڈی اور ملتان میں بھی ماس ٹرانزٹ کے کیمروں کی انٹیگریشن پر کام کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 1015632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015632/لاہور-ماس-ٹرانزٹ-اتھارٹی-کے-325-کیمرے-سیف-سٹیز-کیساتھ-منسلک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org