0
Thursday 22 Sep 2022 17:18

بختاور بھٹو اور عالمگیر خان میں لفظی جنگ چھڑ گئی

بختاور بھٹو اور عالمگیر خان میں لفظی جنگ چھڑ گئی
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی عالمگیر خان کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ چھِڑ گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رکنِ قومی اسمبلی عالمگیر خان نے بختاور بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بختاور زرداری کہاں ہیں؟ جنہوں نے موجودہ حالات (سیلابی صورتِ حال) میں مجھ پر تنقید کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں سندھ میں ہوں، سیلاب سے متاثر ہونے والے اپنے سندھی بھائیوں کی خدمت کر رہا ہوں۔ عالمگیر خان نے کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ شہزادی بختاور اپنے بچے کی سالگرہ میں مصروف ہیں۔ سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے عالمگیر خان کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں اپنے بیٹے کی سالگرہ کا کیک نہیں کاٹ رہی بلکہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ میں اللہ کے سامنے جوابدہ ہوں جو میرے اعمال اور کردار کا فیصلہ کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1015651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش