پی ڈی ایم عمران خان کی سیاست کا جنازہ پڑھ کے رہے گی، حافظ حمد اللہ
22 Sep 2022 17:29
ٹوئٹر پر جاری بیان میں حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ آپ کی اصل پریشانی اور خوف 5 میں سے ایک نام سے ہے وہ کون ہے بتاتے کیوں نہیں؟۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے موصول ہونے والی دھمکی آمیز کال سے متعلق بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ آپ کی اصل پریشانی اور خوف 5 میں سے ایک نام سے ہے وہ کون ہے بتاتے کیوں نہیں؟۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہتم سیاسی ہائی جیکر ہو اور پورے سسٹم کو ہائی جیک کرنا چاہتے ہو لیکن پی ڈی ایم مولانا کی قیادت میں آپ کی بلیک میلنگ اور ہائی جیکنگ کی سیاست کا جنازہ بھی پڑھ کے رہے گی۔
خبر کا کوڈ: 1015652